خلیج اردو
29 مارچ 2021
یانگون : اتوار کے روز میانمار کی سیکورٹی فورسز نے ایک جنازے پر فائرنگ کھول دی ہے ۔ یہ ہجوم اس سے ایک روز قبل جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے ایک طالب علم کی نماز جنازہ کیلئے جمع تھا۔ اسی طالب علم سمیت فوجی اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ114 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس فائرنگ سے ہجوم منتشر ہوا اور یہ کمرشل کیپٹل یانگون میں پیش آنے والا واقعہ ہے جہاں خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس اجتماع میں طالب علم کیلئے انقلابی گیت گایا جارہا تھا کہ پولیس کی جانب سے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے صرف ہوائی فائرنگ کی گئی۔
میانمار میں فوجی بغات کے خلاف مختلف مظاہروں میں ایک فوجی سمیت 459 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد ملک گیر احتجاج کی فی الحال کوئی کال موجود نہیں۔ تاہم شام کو ایک پولیس اسٹیشن کا منڈیلے میں گھراؤ کیا گیا ہے اور فوج پر 5 گھروں کو نزر آتش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایک نیوز رپورٹ کے مطابق 10 سے 16 سال کی عمر میں ہفتے کو 6 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
Source : Khaleej Times







