خلیج اردو
29 مارچ 2021
دبئی : نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی این سی ایم نے کہا ہے کہ شمالی سے مشرق کی جانب سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے بحیرہ عرب میں طغیانی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ایک بیان میں این سی ایم نے کہا ہے کہ سمندری لہروں کی اونچائی کا اضافہ متوقع ہے جہاں منگل کی شام 5 بجے تک اس کی لبائی 8 فٹ رہے گی۔
https://twitter.com/NCMS_media/status/1376335211911380995ْ
این سی ایم کے مطابق دن کیلئےموسم گردآلود اور جزوی طور پر آسمان بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی رہے گی۔
ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم ازکم درجہ حرارت 12 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
رات کے وقت ہوا میں نمی کی مقدار رات سے صبح منگل تک بڑھے گی جس سے دھند پیدا ہوگا۔ ہوا میں نمی 65 سے 85 فیصد تک ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ 45 سے 60 فیصد تک ہوگی۔
شمالی سے مشرق کی جانب ہواؤں کے زیادہ سے زیادہ مقدار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ بحیرہ عرب میں طغیانی جبکہ بحیرہ اومان میں سمندری بحاؤ معتدل رہے گا۔
Source : Khaleej Times







