
خلیج اردو
دبئی: بغیر لائسنس کے ایک خاتون ڈرائیور نے کسی اور کی گاڑی چلائی اور حادثے کا شکار ہوا۔ اس سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ۔ عدالت نے بغیر لائنسس ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو 16,500 درہم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
العین سول اپیل کورٹ نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا جس میں خاتون کو کار کے مالک کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔
سرکاری عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسے اپنی گاڑی کو آزاد کرنے کے لیے 5,000 درہم ادا کرے، اور تباہ شدہ کار کے معاوضے میں مزید 13,000 درہم ادا کرے۔
اس شخص نے وضاحت کی کہ گاڑی چلانے والی خاتون کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا اس کے علم اور رضامندی سے اس کی گاڑی لے گئی۔ جس کے بعد وہ ایک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ جس کے بعد گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔
ٹریفک عدالت نے خاتون کو لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے اور حادثے کا سبب بننے کا مجرم بھی قرار دیا ہے۔ گاڑی کا معائنہ کرنے والے ایک انجنئر نے رپورٹ میں بتایا کہ گاڑی کا چیسس متاثر ہوا اور گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثے سے پہلے گاڑی کی مارکیٹ ویلیو 12,000 تھی جبکہ گاڑی کو ٹھیک کرنے کاتخمینہ 1500 تھا۔ مدعا علیہ کو حادثے کے بعد گیراج میں گزارے گئے ہر دن کے لیے مدعی کو 100 درہم بھی ادا کرنے تھے۔
شواہد کے بعد عدالت نے خاتون کو مرد کو معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس نے اس فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کیا جس نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
Source: Khaleej Times