متحدہ عرب امارات

نفسیاتی مریضوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر لاکھوں درہم جرمانہ عائد ہوگا
خلیج اردو
08 جون 2021
ابوظبہی : فیڈرل نیشنل کونسل ایف این سی نے ذہنی مریضوں کی علاج اور نگہداشت سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دے دی۔ ۔

منگل کو ہونے والے ایف این سی کے اجلاس میں جیل اور 200 ہزار درہم جرمانے کی سزا دینے سے متعلق قانون کی منظوری دیدی۔ یہ ان کیلئے ہوگی جو ذہنی مریض کے حقوق کی خلاف ورزی کرے۔

قانون کے مطابق جن مریضوں کی دوائی کوئی نہیں دے گا یا ان کے میڈیکل رپورٹ میں جعل سازی کرے گا تو ان کو سزا ہوگی۔

ان کیلئے جیل کی سزا تین مہینے تک ہوگی اور جرمانہ کم از کم 50ہزار درہم اور زیادہ سے زیادہ 100 ہزار درہم کی سزا ان کیلئے ہوگی جو دھوکہ سے کسی صحت مند شخص کو ذہنی مریضوں کے علاج میں بھیج دے۔

قانون کا مقصد ذہنی طور پر بیمار افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اس حوالے سے قانون پر عمل داری کیلئے ہر امرات میں دو سے تین کمیٹیاں بنیں گی جو ذہنی صحت کے طبی مراکز سے رپورٹس وصول کرکے ان سے متعلق جانچ پڑتال اور ضروری کارروائی کرے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button