متحدہ عرب امارات

دبئی کے رہائشیوں کے لیے بیرون ملک سفر سے قبل حکومت سے اجازت لینا ضروری قرار

دبئی واپس پہنچنےپر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافروں کو قرنطینہ اور رہائش سمیت کسی بھی قسم کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔

 

دبئی کے وہ رہائشی جو اس موسم گرما میں بیرون ملک سفر کر رہے ہیں، انہیں پرواز کی بکنگ سے قبل حکومت سے اجازت کے لئے درخواست دینا ہوگی۔ مسافروں کو دبئی کی امیگریشن سروس ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور غیر ملکی امور (جی ڈی آر ایف اے) کو آن لائن فارم جمع کروانا ہوگا۔

اگر انہیں سفر کی اجازت ملتی ہے تو پھر انہیں پرواز کی بکنگ کے لیے ضروری ریفرنس نمبر جاری کیا جائے گا۔  امارات نامی ہوائی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اس عمل کی وضاحت کی ہے۔  جس میں بتایا گیا ہے کہ  درخواستیں وصول کرنے اور جانچ پڑتال کرنے اتھارٹی ہوائی کمپنیوں کے پاس نہیں ہے (بلکہ متعلقہ محکمے کے پاس ہے)۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بارڈر بند ہوجانے کے باعث دوسرے ممالک مین پھنس جانے والوں کو بھی واپس دبئی آنے کے لیے پرواز کی بکنگ سے پہلے  جی ڈی آر ایف اے سے اجازت لینی ہوگی۔  ائیر لائن نے مذید وضاحت کی ہے کہ دبئی کے تمام رہائشیوں کو یہ کام کرنا پڑے گا، خواہ آپ دبئی سے باہر جانا چاہ رہے ہیں یا دبئی واپس آنا چاہتے ہیں۔ "اگر آپ کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو ، آپ کو جی ڈی آر ایف اے حوالہ نمبر کے ساتھ ایک ای میل موصول ہوگی۔ اگر درخواست پر کارروائی نہیں ہوسکی تو آپ بعد میں دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں”۔

درخواست کے علاوہ دبئی آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بنائے گئے ضوابط درج ذیل ہیں:

مسافروں کو اپنے رہائشی ویزہ پر جہاں جانا چاہتے ہیں اس ملک کا نام اور فائل نمبر دینا ہوگ۔

دبئی واپس پہنچنےپر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافروں کو قرنطینہ اور رہائش سمیت کسی بھی قسم کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔

دبئی پہچنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ رپورٹ آ جانے تک مسافروں کو خود کو الگ تھلگ رکھنا ہوگا۔

انہیں قرنطینہ کے دوران نگرانی کے لیے بنائی گئی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی۔

دبئی کے رہائشی جن کے پاس دوسری امارات کا ویزا ہے وہ جی ڈی آر ایف اے سروس استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔ اس کے بجائے ، انہیں علیحدہ علیحدہ فیڈرل ICA / Tawajudi سائٹ کا استعمال کرنا ہوگی۔

امارات نے پابندیوں میں نرمی لانے کے بعد حالیہ ہفتوں میں مسافروں کے لئے درجنوں راستے کھول دیئے ہیں، جبکہ فلائی دبئی نامی ائر لائن  اگلے ہفتے سے 24 شہروں کے لئے پروازیں چلائے گی۔ سیاح 7 جولائی سے دبئی واپس آ سکے  گے۔

دبئی میں اجازت اور محدود مقامات کی فہرست نہیں ہے۔ اس کے بجائے ، مسافر اس کے ہوائی اڈوں اڑنے والی کسی بھی پرواز کو بک کر سکتے ہیں ۔

اتوار کی رات ، نیشنل ایمرجنسی اتھارٹی نسیما نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آنے تمام پرازوں کے مسافروں کے لیے ضروری ہوگا کے وہ امارات آنے سے پہلے جس ملک میں ہیں وہاں انہیں کورونا ٹیسٹ کرونا لازم ہوگا۔  حکام نے مزید بتایا کہ انہوں نے 109 شہروں اور 17 ممالک میں ایسے کلینک اور لیبز کی نشاندہی کی ہے جو مسافر کے کوویڈ فری ہونے یا نا ہونے کی سرٹیفیکیٹ جاری کر سکتی ہیں۔  اس کے علاوہ کسی اور ملک سے آنے والے مسافروں کا ٹیسٹ دبئی پہنچنے پر کیا جائے گا او انکے لیے 14 دن قرنطینہ میں رہنا ضروری ہوگا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button