
خلیج اردو
14 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے بدھ کے روز موسم کے حوالے سے ورننگ جاری کی ہے جس میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوئیں چلنے کا امکان ہے۔ ان ہواؤں سے گرد اور ریت اٹھنے کا امکان ہے۔
نتیجہ میں متوازی طور پر حدنگاہ میں کمی آئے گی اور 2000 میٹر تک رہ جائے گی۔ یہ الرٹ صبح 09 بجے سے دوپہر 03 بجے کیلئے جاری کی گئی ہے۔
ابوظبہی پولیس نے حدنگاہ میں کمی سے متعلق آگاہ کیا ہے اور ڈرائیوروں سے دھیان کے ساتھ گاڑی چلانے کا کہا ہے۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی طرح سے ویڈیو بنانے یا تصویر کھنچوانا پر اپنا دھیان نہ بھٹگائیں۔
این سی ایم کے مطابق آج کا موسم بعض اوقات جزوی طور پر ابر آلود اور دھندلہ رہے گا۔ اس وقت ملک کے کچھ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں دوپہر تک جزوی بادل کی تشکیل کا امکان ہے۔
ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ داخلی علاقوں میں یہ 41 سے 45 تک رہے گا۔
#المركز_الوطني_للأرصاد#حالة_البحر #الخليج_العربي #بحر_عمان #طقس_اليوم#NCM #Arabian_Gulf #Oman_Sea pic.twitter.com/OXMevvF6ZW
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) July 14, 2021
شام کے وقت اور جمعرات کی صبح کچھ مغربی ساحلی علاقوں میں یہ مرطوب رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ نمی ساحلی علاقوں میں 60 سے 85 فیصد ، اندرونی علاقوں میں 55 سے 75 فیصد اور پہاڑوں میں 40 سے 55 فیصد کے درمیان ہوگی۔
بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی سے معتدل ہوگا۔
Source : Khaleej Times