
خلیج اردو
14 جولائی 2021
دبئی : مساجد اور کھلی جگہوں پر جائے نماز بچا کر عید کے موقع پر خصوصی نمازوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ نماز کیلئے کل دورانیہ 15 منٹ تک محدود کیا گیا ہے جس میں عید کا خطبہ شامل ہے۔
نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خصوصی طور پر کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتطاطی تدابیر اختیار کیے جائیں گے۔ مساجد کو نماز سے 15 منٹ پہلے کھولا جائے گا اور نماز کے فوری بعد بند کیا جائے گا۔
اس موقع پر سماجی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے خصوصی ہدایات کی گئی ہے۔ وہ جن کی عمر 12 سال سے کم اور 60 سال سے زیادہ ہے ، انہیں گھر پر نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نماز عید 20 جولائی کو عیدالاضحیٰ کے پہلے دن منائی جائے گی۔ اس سے پہلے مئی کو عیدالطفر کو بھی نماز کی اجازت دی گئی تھی۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو 19 جولائی کو یوم عرفات سے 22 جولائی تک عید الاضحی کیلئے چار دن کی تعطیل کی چھٹیاں ملیں گی۔ اگر جمعہ ، ہفتہ کے ویک اینڈ کو شامل کیا جائے تو رہائشی اس عید پر چھ دنوں کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
Source : Khaleej Times







