متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بس میں سوتا بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا

خلیج اردو
14 جولائی 2021
عجمان : عجمان میں ایک بس کے اندر بچہ لاک ہونے کے بعد دم گھٹنے سے ہلاک ہوا ہے۔ عجمان پولیس کے مطابق بچہ جو تین سال اور اٹھ مہینے کا تھا ، بس میں سویا ہوا تھا اور چار گھنٹے سویا رہا۔

عجمان پولیس میں پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبد اللہ سیف المطروشی نے خلج ٹائمز کو بتایا کہ پیر کی شام کو آمنہ اسپتال سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ عربی نژاد ایک بچے کو ہنگامی حالت میں لایا گیا جو دم گھٹنے سے ہلاک ہوا تھا۔

بنیادی تحقیقات سے معلوم ہوا ہےکہ بس کے سپراوئزر غفلت کا مرتکب قرار پایا گیا ہےجس کو معلوم نہیں ہوا کہ بس میں چھوٹا بچہ ہے۔ پولیس کے مطابق بس ٹیلنٹ ڈوویلپمنٹ سنٹر کے ملکیت ہے۔

معلوم ہونے پر بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہوا۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ ٹیلنٹ ڈوویلپمنٹ سنٹر کا لائنسس ایک سال پہلے سے ایکسپائر ہوا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button