خلیج اردو
14 جولائی 2021
دبئی : ابوظبہی کے محکمہ برائے ثقافت اور سیاحت نے اپنی گرین لسٹ اپڈیٹ کی ہے جس میں اب 31 کے بجائے 35 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ ان ممالک سے آنے والے مسافر لازمی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے اور انہیں ابوظبہی ایئرپورٹ صرف پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
کرونا وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس فہرست کی تجدید کی گئی ہے۔ ان ممالک میں البانیا ، آرمینا ، آسٹریلیا ، آسٹریا ، آذربائیجان ، بیلجیم ، کنیڈا ، چین ، ڈنمارک ، فرانس ، جرمنہ ، ہانگ گانگ ، ہنگری ، آئس لینڈ ، اسرائیل ، اٹلی ، اردن ، مالٹا ، موریشز ، مولڈوا ، نیدرلینڈ ، نیوزی لینڈ ، ناروے ، رپبلک آف ایرلینڈ ، رومانیا ، سعودی عرب ، سیچلاس ، جنوبی افریقہ ، سویزرلینڈ ، تگھائیوان ، ترکمانستان ، امریکہ اور ویٹی کان سٹی شامل ہے۔
بحرین ، سیربیا ، سیچیلاس اور یونان کیلئے بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کو ضرورت نہیں ہوگی کہ وہ قرنطینہ ہو جائیں۔
Source : Khaleej Times







