
خلیج اردو
14 جولائی 2021
اسلام آباد : پاکستان نے 15 جولائی سے اندرون ملک آنے والی فلائیٹس کی صلاحیت میں 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سمندر پار پاکستانیوں کو عید کیلئے ملک واپس لا سکیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی اور سول ایوی ایشن نے پی آئی اے اور دیگر اییئرلائنز کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے صلاحیت میں اضافہ کریں۔
ایک بیان میں پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی حالیہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے عالمی پروازوں میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے جوکہ 15 جولائی سے نافظ العمل ہوگا۔
سول ایوی ایشن نے 2 مئی کو کرونا کی ابتر صورت حال کے سبب ملک میں عالمی پروازوں کو 20 فیصد تک محدود کیا تھا۔
حالیہ اضافہ اس وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ اورسیز پاکستانیز اپنی فیملیز کے ساتھ عید منا سکیں۔ اس حوالے سے تمام ایئرپورٹس کو زیادہ مسافروں کی مناسب سے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق فیصلے سے روزانہ 2500 سے 3000 مسافر ملک میں آئیں گے۔ عید کی چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے یہ بہترین اقدام مانا جارہا ہے۔
امکان ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹ آپریشن جولائی کے آخر تک دوبارہ شروع ہوجائے گا اور ایئرلائن 21 جولائی کے بعد دوبارہ ٹکٹوں کی بکنگ شروع کرسکتی ہیں۔
Source : Khaleej Times







