
خلیج اردو
یو اے ای میں منگل 8 ستمبر کو موسم صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا اور بعض مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ ابوظہبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں جنوب مغرب سے شمال مغرب کی سمت ہلکی سے معتدل ہوائیں چلنے کی توقع ہے جن میں بعض اوقات تیزی بھی آ سکتی ہے۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی جبکہ بعض اوقات یہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر کی لہریں ہلکی رہنے کا امکان ہے۔







