متحدہ عرب امارات

قومی موسمیاتی ادارے نے کل کے موسم کیلئے رپورٹ جاری کردی،کل کا موسم: آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہیں گے؛ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اتوار کو درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جیسا کہ نیشنل سینٹر آف میٹورولوجی کے مطابق پیشگوئی کی گئی ہے۔

ابوظہبی میں درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ دبئی میں یہ 31°ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔
مجموعی طور پر آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہیں گے۔ رات اور پیر کی صبح شمالی علاقوں میں نمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور ہلکی دھند بننے کا امکان ہے۔

ہلکی سے درمیانی شدت کی شمال مغربی سے شمال مشرقی ہوائیں چلیں گی، جن کی رفتار 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور کبھی کبھار یہ 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

خلیج عرب میں سمندر کی حالت معتدل سے ہلکی اور عمان سمندر میں بھی ہلکی رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button