متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کل موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی متوقع

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں جمعرات 24 اپریل کو موسم عمومی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا، جب کہ درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، خاص طور پر ساحلی علاقوں میں۔ یہ پیشگوئی قومی مرکز برائے موسمیات نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں کی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رات اور جمعہ کی صبح کے دوران شمالی ساحلی علاقوں میں نمی میں اضافہ ہوگا اور کہیں کہیں کہر یا دھند بننے کا امکان بھی ہے۔

ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے شمال مغرب کی طرف رہے گا، جن کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ کچھ اوقات میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی سا مضطرب رہے گا۔

درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جب کہ ابوظہبی کے کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button