متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم کل، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، گرد آلود ہوائیں متوقع

خلیج اردو
دبئی:
بدھ، 7 مئی کو متحدہ عرب امارات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ یہ پیشگوئی قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم گرد آلود رہنے کا امکان ہے، کیونکہ شمال مغربی سمت سے معتدل تا تیز ہوائیں چلیں گی، جو بعض اوقات سمندر پر نہایت تیز بھی ہو سکتی ہیں۔ ان ہواؤں کے باعث گرد و غبار اور ریت فضا میں معلق ہو سکتی ہے، جس سے افقی حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ہواؤں کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے، جو بعض اوقات 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کم حدِ نگاہ اور تیز ہواؤں کے دوران محتاط رہیں، اور اس موسم میں ویڈیوز بنانے یا موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

عرب خلیج میں سمندر شدید مضطرب جبکہ عمان کے سمندر میں بھی سمندری لہریں تیز رہنے کی توقع ہے۔

درجہ حرارت راس الخیمہ جیسے علاقوں میں کم ہو کر 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ ابوظہبی کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button