متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں آج بارش اور گرد آلود ہوائیں متوقع، این سی ایم کی پیشگوئی

خلیج اردو
ابوظہبی: نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (این سی ایم) کے مطابق اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بڑھتے ہوئے بادل بارش کا باعث بن سکتے ہیں۔ اتوار کی صبح کلبا میں ہلکی بارش جبکہ فجیرہ اور خورفکاں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے وقت مشرقی اور شمال مشرقی ہوائیں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو وقفے وقفے سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ہو کر گرد و غبار اٹھا سکتی ہیں۔ مغربی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

عربی خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی سے درمیانے درجے تک مچلنے کی توقع ہے، تاہم صبح کے اوقات میں کبھی کبھار اونچی لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ دبئی، ابوظہبی اور عجمان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ، العین میں 42 اور لیوا میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی ہے جبکہ فجیرہ قدرے ٹھنڈا رہے گا جہاں درجہ حرارت 33 ڈگری تک محدود رہے گا۔

این سی ایم کے مطابق جزائر اور ساحلی علاقوں میں نمی کی شرح 95 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ اندرون ملک یہ شرح نسبتاً کم رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button