خلیج اردو
17 نومبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات: شیخ عبداللہ نے اسرائیل اور فلسطین امن معاہدے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سفیر سے گفتگو کی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن عمل نیکولائی مالدینو سے ملاقات کی اور خطے کے پائیدار امن کیلئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
اقوام متحدہ کے سفیر کی دفتر خارجہ آمد پر ان کا اعلی سطح کے وفد نے استقبال کیا۔ یہ ملاقات اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن سے متعلق امور کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے سے متعلق تھی۔
شیخ عبداللہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے ثمرات تعمیر و ترقی کی صورت میں ملیں گے۔ اس سے آنے والی نسلوں میں خوشحالی آئے گی۔
شیخ عبداللہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر دنیا میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے کوششیں اور حمایت جاری رکھے گا۔
Source : Khaleej Times







