خلیج اردو
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں برطانیہ کسی صورت شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ہماری نہیں، اور ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے اثرات برطانیہ کے مستقبل پر پڑ سکتے ہیں، اس لیے کسی بھی صورت ملک کو اس جنگ میں ملوث نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے لیے فارن سیکرٹری سیاسی اور سفارتی اقدامات کریں گے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو اتحاد سے علیحدگی پر غور کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ چاہے کتنا ہی دباؤ ہو، برطانیہ کو اپنے ملک کے مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے۔







