متحدہ عرب امارات

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران میں انسانی بحران، اقوام متحدہ کے مطابق 32 لاکھ افراد بے گھر، لڑائی جاری رہی تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے

خلیج اردو
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اب تک تقریباً بتیس لاکھ ایرانی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق جاری حملوں اور سکیورٹی صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر لڑائی جاری رہی تو بے گھر افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر ہونے والے افراد کو خوراک، پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی شدید ضرورت ہے اور متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی فوری فراہمی ناگزیر ہوتی جا رہی ہے۔

پناہ گزین ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ بے گھر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث انسانی ضروریات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے امدادی اداروں پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں جاری جنگ اور فضائی حملے جلد بند نہ ہوئے تو ایران میں انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے اور لاکھوں مزید افراد نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button