متحدہ عرب امارات

یو اے ای: بھتیجوں کے پیسوں کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں چچا پر جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات کی کورٹ آف اپیل نے جی سی سی نیشنل پر اپنے بھتیجوں کے وراثتی پیسوں کے غلط استعمال کے الزام میں جرمانہ عائد کردیا۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے بھائی موت کے بعد اپنے نابالغ بھتیجوں کو وراثت میں ملنے والے پیسوں میں غبن کیا ہے۔

دو بچوں کی ماں نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی اس کے دو بچوں کے اکاؤںٹ میں 1 ملین درہم موجود تھے تاہم اس اکاؤنٹ میں سے رقم نکلوائی گئی ہے۔

اور رقم نکلوائے جانے کا شک بچوں کے چچا پر تھا کیونکہ چچا بچوں کے باپ کی وفات کے بعد تمام مالی معملات دیکھ رہا تھا۔

خاتون نے شکایت میں موقف اپنایا کہ چچا کو بچوں کے باپ کی وفات کے بعد بچوں کے بالغ ہونے تاک ان کا قانونی نگہبان مقرر کیا گیا تھا۔ اور بچوں کو باپ کی طرف سے وراثت میں 2 ملین درہم ملے تھے جو کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں تھی جنہیں انکا چچا دیکھتا تھا۔

خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بچوں کے بینک اکاؤنٹ میں سے بغیر کسی وجہ بتائے 1 لاکھ درہم نکلوائے گئے ہیں۔ رقم نکلوائے جانے کے اس واقعے کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروادی کیونکہ وہ اپنے بچوں کی رقم کو اور انہیں چچا کے ہاتھوں استحصال سے بچانا چاہتی تھی۔

تاہم، چچا نے عدالت میں اپنے اوپر لگے الزامات کا انکار کیا اور خود کو معصوم بتایا۔ لیکن شارجہ کی ابتدائی عدالت نے مدعاعلیہ کی استعدعا کو خارج کر دیا۔ جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر الزامات عائد کردیے۔

ملزم کے اوپر الزامات ثابت ہوجانے کے بعد شارجہ کی کورٹ آف اپیل نے مدعاعلیہ کو جرمانے کی سزا سنادی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button