خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی صومالیہ کے شہر جوہر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے صومالیہ کے جنوبی شہر جوہر میں ایک ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، حملے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت اور انسانی اقدار اور اصولوں کے برخلاف سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی کاررائیوں کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔

وزارت نے صومالیہ کی حکومت اور عوام اور اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button