خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کے توانائی کے محکمے کی جانب انرجی انفراسٹریکچر کو محفوظ کرنے اوراسے استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئی خلاف ورزیوں اور جرمانو کا اعلان کیا ہے۔
نئے شیڈیول کے کے مطابق قوانین کی 72 ایسی خلاف وریاں ہیں جن کا مرتکب ہونے والے کو 2 ہزار درہم سے 10 ملین درہم تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
نئے اقدامات کا اطلاع تمام لائسنس یافتہ کاروباروں پر ہوتا ہے، جن میں سروس کا شعبے سے تعلق رکھنے والے، رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، گھر یا دکان کے مالک، انرجی سروسز کمپنیاں اور دیگر افراد شامل ہیں۔
انرجی سیکٹر میں مسابقت کو روکنے، اس میں رخنہ ڈالنے، محدود کرنے یا کسی اور طریقے سے صارف کے مفاد کو نقصان پہنچانے پر 10 ملین درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
72 violations with fines from AED2,000 to AED10 million will apply to all licensed entities, service providers, real estate developers, facility owners, energy services companies and individuals.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) October 21, 2020
نئے ضوابط کے مطابق لائسنس شدہ کمپنیاں جو غیر قانونی فیس ٹیرف، یا قیمتیں عائد کرتی ہیں انہیں 5 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ توانائی کے محکمے کی جانب سے طے شدہ صحت، ماحول اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے کاروبار پر 1 لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اور توانائی کے محکمے جانب سے طے شدہ فٹنگ اور دیگر معیارات پر پورا نہ اترنے پر جگہ کے مالک کو 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
Source: Khaleej Times







