متحدہ عرب امارات

دبئی پورٹ پر دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : دبئی کے جبل علی پورٹ پر کنٹینر میں دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابوظبہی حکومت کی میڈیا ہاؤس نے بتا دیا ہے۔ آگ کے نتیجے میں کسی قسم کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف لیفٹنٹ جنرل عبداللہ خلیفہ کابیان دبئی میڈیا آفس نے جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جبل علی پورٹ پر کنٹینر میں کم شدت کے دھماکہ سے آگ لگی جس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کی صورت حال اب قابو میں ہے۔

میجر جنرل تھانی آلمتروشی جو دبئی سول ڈیفنس میں ڈائریکٹر ہے ، کا کہنا ہے کہ آگ پر پر مکمل کنٹرول پایا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حالات سے نمٹنے ہوئے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

دبئی کے مختلف حصوں سےلوگوں نے گنج دار دھماکے کی آواز سنی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے نزدیک کے بلڈنگز ہل گئے اور رہائشوں نے میڈیا کو اپنے تائثرات بھی بتائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button