خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے جمعرات کے روز خبر دی ہے کہ سپریم کونسل کے ممبر اور فجیرہ کے حکمران شیخ حماد بن محمد الشرقی کی ہدایت پر وزارت صحت اور روک تھام نے فجیرہ میڈیکل زون کے ساتھ مل کر واہلہ میں ایک کورونا وائرس کے ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح کیا۔
اسکریننگ سنٹر کا آغاز ہنگامی بحران اور آفات سے نمٹنے کی مقامی ٹیم کے ساتھ مل کر اور فوجیرہ پولیس کے تعاون سے کیا گیا۔
اس ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح شیخ حماد کی خواہش کی وجہ سے ہے کہ ہر ایک شہری اور رہائشی کے لئے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ سنٹرز کی موجودگی کو یقینی بنائے جائے۔ اور مزید برآں، اس ٹیسٹ سنٹر کا کھولا جانا متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اپنائے گئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے ایک حصہ ہے۔
وزارت صحت فجیرہ حکومت کے ساتھ مل کر کورونا کے مفت ٹیسٹوں کے مراکز قائم کرنے کی خواہشمند ہے۔ اور انہیں ابوظہبی کی ہیلتھ سروس کے عملے اور ٹیکنالوجی مہیا کیا جائے گی۔







