
خلیج اردو آن لائن:
شارجہ میں پہاڑی کی چوٹی پر تعمیر کیے گئے سیاحتی مقام کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ سیاحتی مقام ساحلی شہر خورققان کا شاندار نظارہ پیش کرتا ہے۔
سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد ال قاسمی نے جمعرات کے روز الصحب ریسٹ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ پراجیکٹ سطح سمندر سے 580 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس مقام سے خورفقان کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔
گیسٹ ہاؤس گولائی میں تعمیر کیا گیا ہے، جس میں ہوٹل، ساحل، فوارے، اور پارکنگ کی جگہ بھی میسر ہوگی۔ ریسٹ ہاؤس کی جانب 5 اشاریہ 63 کلومیٹر لمبی سڑک جاتی ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پراجیکٹ خورفقان میں تعمیر کیے جانے والے سیاحتی مقامات کی سیریز میں حال ہی میں تیار کیا جانے والا پراجیکٹ ہے۔ اس سے پہلے آبشار نامی پراجیکٹ دسمبر میں کھولا گیا تھا جوکہ سطح سمندر سے 43 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
Source: Khaleej Times







