خلیج اردو آن لائن: ورجن اٹلانٹک نامی ایئر لائن پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پروازیں دسمبر میں شروع کرے گی۔ پاکستان کے لیے پروازیں برطانیہ کے شہر لندن اور مانچسٹر سے شروع کی جائیں گئیں۔ ورجن اٹلانٹک کا کہنا تھا کہ اس کی پروازوں کی ٹکٹٰیں فروخت اگلے مہینے سے شروع ہوں گی۔
ورجن اٹلانٹک نے پروازییں شروع کرنے کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ کرتےہوئے بتایا کہ ” ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہم دسمبر سے براہ راست پاکستان کے لیے پروازیں شروع کریں گے”۔
ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے” ہم ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازوں کاغاز کریں گے، جبکہ اسلام آباد کے براہ راست پروازیں مانچسٹر ایئرپورٹ سے شروع کی جائیں گیں”۔
یاد رہے کہ مئی میں کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد پاکستان میں پائلٹوں کی جعلی ڈگری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پی آئی اے 262 پائلٹوں کو کام سے روک دیا گیا تھا۔
جس کے بعد دنیا بھر میں بیشتر ایوی ایشن اتھارٹیز نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کا فائدہ ورجن اٹلانٹک جیسی ایئر لائنز کو ہوا، جس سے اب وہ ایک منافع بخش روٹ پر پی آئی کے مقابل آ گئی ہیں۔
تاہم پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ ایچ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صحت مند مقابلہ اس صنعت کے بہتر ہوگا۔ اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اٹلانٹک کی جانب سے پروازیں شروع کرنے سے پہلے یا دوران ہی ہم اپنے اوپر لگی پابندیاں ختم کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے”۔
Source: Khaleej Times







