خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے رفاع پولیس اسٹیشن اور دبئی میونسپلٹی کی جانب سے شروع کی گئی روڈ سیفٹی مہم کے دوران رفاع پولیس نے ایک ہفتے میں 269 سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےکے جرم میں ضبط کر لیا، جن میں 30 الیکٹرک سائیکلیں بھی شامل ہیں۔
سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی درج ذیل خلاف ورزیاں کی گئی تھیں:
- ان خلاف ورزیوں میں مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی علاقوں میں سائیکل چلانا،
- مخصوص لباس اور ہیلمٹ پہنے بغیر سائیکل چلانا،
- ٹریفک سگنلز پر سائیکل چھوڑ دینا،
- اور سڑک کی غلط سمت میں سائیکل چلانا شامل ہیں۔
تھانہ رفاع کے ڈائریکٹر برگیڈیئر تھانی نے بتایا کہ ان 269 سائیکل سواروں کو تھانہ رفاع کے علاقے میں پکڑا گیا تھا۔ اور زیادہ تر خلاف ورزیاں الکرمہ کے علاقے میں ہوئیں، اور اس کے بعد السوق الکبیر، الراولا اور المنخول کے علاقے شامل ہیں۔
برگیڈیئر تھانی کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے والے سائیکل سوار اپنی اور دیگر افراد کی زندگی خطرےمیں ڈالتے ہیں اور شہری خوبصورتی کو بگڑاتے ہیں۔
Source: Gulf News







