متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو نہ بھولیں، شیخ محمد بن زید النہیان

خلیج اردو
03 نومبر 2020
ابوظبہی: ابوظہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے متحدہ عرب اماات کے فلیگ دے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ان افراد کو یاد رکھیں جنہوں نے امارات کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دھرتی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو بھولے نہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کو ترقی کی انتہا پر لیجائیں گے۔ ملک کی ترقی او خوشحالی کے اہداف سے پھیچے نہیں ہٹیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا یوم پرچم ہر سال تین نومبر کو منایا جاتا ہت۔ اس دن منانے کا آگاز 2013 میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر ہوا۔

اس سال کورونا کی وجہ سے یہ دن مناتے وقت سماجی فاصلہ رکھا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button