متحدہ عرب امارات

ماں پر بچوں کے سامنے تشدد : غیر ملکی خاتون پر تشدد کرنے والی اماراتی عورت کو سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
03 نومبر 2020
ابوظبہی: ایک عرب خاتون کو ایک غیر ملکی ماں پر تشدد کے الزام میں 45 ہزار درہم جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ اماراتی خاتون نے غیر ملکی ماں پر ان کے بچوں کے سامنے تشدد کیا تھا۔

ابوظبہی کی سول اپیلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے متائثرہ خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا جس پر ان کے بچوں کے سامنے تشدد ہوا تھا۔ عدالتی فیصلے کے دستاویزات کے مطابق متائثرہ خاتون ابوظبہی کے سرکاری اسپتال میں شعبہ حادثات میں آئی جس کی آںکھوں اور ماتھے اور گردن پر زخمی کے نشان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر خاتون نے بچوں کے سامنے تشدد کیا۔

اسپتال میں اس کا علاج کیا گیا تاہم اس کی ایک آنکھ کی بنیائی متائثر ہوئی۔ سول کورٹ نے خاتون کو 45 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی جسے دونوں فریقین نے اپلنٹ کورٹ میں چیلنج کیا۔متائثر خاتون اس ہرجانے میں زیادتی اور ملزمہ اس میں کمی چاہتی تھی۔

عدالت نے ابتدائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں کی اپیلیں مسترد کیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button