خلیج اردو: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کی گونج امریکی ایوان اقتدار میں بھی پہنچ گئی۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کو اہم پیغام بھیج دیا۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ احتجاج کے باعث وائٹ ہاؤس اسرائیلی وزیراعظم کی میزبانی نہیں کرے گا۔حکام نے مزید کہا کہ بہتر ہے اسرائیلی وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ نہ کریں