متحدہ عرب امارات

عدالتی فیصلے کی کاپی انسٹگرام پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ، خاتون کو سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
08 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کسی کی ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا جرم ہے۔ ایک کیس میں عدالت کی جانب سے ہونے والے فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے جرم میں ایک خاتون کو سزا سنا دی گئی ۔ اس فیصلے میں ایک شخص کا نام موجود تھا جس سے متائثرہ شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے جرم میں عدالت نے خاتون کو 20 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

جب خاتون نے انسٹاگرام پوسٹ کی تو اس کے خلاف اس شخص نے عدالت میں کیس دائر کیا۔ اس پوسٹ میں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے سے متعلق اس شخص کا نام موجود تھا۔ شکایت کنندہ شخص نے 200 ہزار درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے پوسٹ سے پہلے اس آدمی سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی تھی۔

خاتون نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کیااور بتایا کہ ایسا غلطی سے ہوا اور اس کا کسی طرح اس آدمی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button