خلیج اردو
08 جنوری 2021
واشنگٹن : امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ ہونے کے بعد صدر کے خلاف دوسری مرتبہ عدم اعتماد لانے اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپٹول پر چڑھائی سے دنیا بھر میں امریکہ کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 20 جنوری سے پہلے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اگرچہ نئی انتظامیہ 20 جنوری کو حکومت سنبھالے گی اور ٹرمپ اپنی تقریر میں اقتدار کی منتقلی کا عہد کر چکے ہیں۔
بدھ کو ایک تقریر میں صدر ٹرمپ نے ان مظاہروں اور گھراؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کجو قانون کو ہاتھ میں لے رہے ہیں اور پوری دنیا میں امریکی جمہوریت کا مزاق بنائے ہوئے ہیں ، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور یہ لوگ ہم میں سے نہیں ہے ، میں امریکی عظمت کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیشہ سے جمہوریت کا حامی رہا ہوں اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں ، میں واضح کرچکا ہوں کہ 20کو اقتدار ہموار طریقے سے منتقل کیا جائے گا۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 8, 2021
اس ویڈیو میں جہاں انہوں نے اقتدار کی ہموار منتقلی کا وعدہ کیا وہاں عدالتوں میں الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ قانون میدان میں جنگ لڑی اور جاری رکھوں گا۔
#BREAKING Trump says "outraged by the violence" at US Capitol pic.twitter.com/cOt5nJFiUd
— AFP News Agency (@AFP) January 8, 2021
Hundreds of President Trump’s supporters converged on the Capitol, where bloody chaos ensued inside one of the most recognizable symbols of American democracy. Here’s how the events unfolded https://t.co/LZIsEwAjN5 pic.twitter.com/cbIwIzR3sq
— Reuters (@Reuters) January 8, 2021
صدر ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا عہدے پر رہنا امریکا کے لیے خطرناک ہے، ٹرمپ انتظامیہ اور کابینہ ارکان کے استعفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیر تعلیم بھی مستعفی ہو گئے۔
امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا عہدے پر رہنا امریکا کیلئے نہ صرف شرمناک ہے بلکہ خطرناک بھی ہو گیا ہے۔ نائب صدر اورکابینہ کو چاہیے کہ 25 ویں آئینی ترمیم بحال کر دیں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس اراکین کانگریس نے ٹرمپ کو ہٹانے کیلئے مواخذے کی بھی تیاری کرلی۔ ٹرمپ انتظامیہ اور کابینہ ارکان کی جانب سے استعفے دیئے جارہے ہیں۔ امریکی وزیر تعلیم بٹسے ڈیوس مستعفی ہو گئیں۔ جس کے بعد کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد دو ہو گئی۔ قبل ازیں وزیرِ ٹرانسپورٹیشن بھی مستعفی ہو چکی ہیں۔







