Uncategorized

جو قوانین عوامی پراجکٹ میں تاخیر کا سبب بنتے ہیں،ان میں ترامیم کی جائیں،نواز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد:نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ مری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس او رماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے اظہار خیال میں نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی پراجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں۔

 

نواز شریف نے کہا کہ موٹر وے ہم نے بنائیں ،دوسرے روکتے رہے، پراجیکٹس کے ریکارڈ قائم کئے،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی۔ماضی میں موٹر وے کو تباہ کردیا گیا ،، قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،،،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button