Uncategorized

جب تک دنیا کو ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات گیس اور تیل کی پیداوار جاری رکھے گا، صدر مملکت شیخ محمد

خلیج اردو

شرم الشیخ: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پیر کو کوپ 27 سربراہی اجلاس کے آغاز میں کہا کہ جب تک دنیا کو ضرورت ہے، یو اے ای تیل اور گیس فراہم کرتا رہے گا۔

 

صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو توانائی کا ایک ذمہ دار فراہم کنندہ سمجھا جاتا ہے اور جب تک دنیا کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے وہ یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

کوپ 27 کے سربراہی اجلاس میں دنیا بھر کے اہم رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔ کوپ 28 جس کی میزبانی دبئی کے ایکسپو سٹی میں کی جائے گی، میں پیرس موسمیاتی معاہدے کے نفاذ کا پہلا جائزہ شامل ہوگا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button