متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارشوں نے 3 امارات کو متاثر کیا، موسلادھار بارش کی وجہ سے آبشاریں دیکھنے میں ملی

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے مشرق میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ حکام نے کچھ علاقوں میں سیلاب کے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔ موسمیات کے قومی مرکز این سی ایم نے فوجیرہ، دیبا، راس الخیمہ اور شارجہ کے کلبہ میں موسلادھار بارش کی اطلاع دی ہے۔

 

سولہ اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں بارش کے موسم کا آغاز ہوا۔ الوسم کے نام سے جانے جاتے اس موسم کی خصوصیات درجہ حرارت میں نمایاں کمی، تیز ہواؤں اور ہلکی سے شدید بارشوں سے ہوتی ہے۔ صحرا میں موسم کے دوران ہریالی کھلنے لگتی ہے۔

 

امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور عرب فیڈریشن برائے فلکیات اور خلائی کے رکن ابراہیم الجروان نے کہا کہ بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے عام طور پر الوسم کا موسم پودوں کی نشوونما اور زراعت کے لیے سازگار ہے۔

 

متحدہ عرب امارات اس ماہ کے آخر تک موسم سرما میں تبدیل ہو جائے گا۔ سرد موسم اور درجہ حرارت میں کمی 100 دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button