خلیج اردو
سعودی عرب :غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بم باری سے عمر رسیدہ شخص سمیت 11 فلسطینیوں کی شہادت پر سعودی عرب نے مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کے خاتمے، اسرائیلی جارحیت اور قبضہ روکنے میں کردار ادا کرے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک سے بھی براہ راست رابطے میں ہیں، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی متنازع توسیع امن کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی بم باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 7 زخمی فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
رواں سال اسرائیلی جارحیت میں 62 فلسطینی جاں بحق جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔