خلیج اردو
بیجنگ: چینی وزیر خارجہ نے امریکہ کوآگاہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے اپنی روش نہ بدلی تو لڑائی ہو سکتی ہے۔
چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مقابلے کے بجائے چین کے خلاف بغض سے بھری مہم چلا رہا ہے اور اگر اس نے اپنا یہ رویہ نہ بدلا تو خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی کا باعث امریکہ ہے اور اس کا اختتام تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے کشیدگی کو ہوا دینے کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کے حوالے سے امریکہ کے خیالات انتہائی خراب ہیں اور وہ چین کو اپنا ایک بڑا حریف سمجھ بیٹھا ہے۔ امریکہ کا چین کے حوالے سے رویہ درست نہیں ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ قانون کی حکمرانی اور برابری کی بات تو کرتا ہے لیکن وہ خود قانون پر عمل نہیں کرتا۔