خلیج اردو
ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے دارالحکومت کے سات منزلہ تجارتی عمارت میں دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکار راشد بن خالد کے مطابق دھماکہ ڈھاکہ کے ایک مصروف تجارتی علاقے گلستان میں ہوا، تاہم تفصیلات کا فوری تعین نہیں کیا جا سکتا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ پر فائر ڈیپارٹمنٹ کی کم از کم 11 ٹیمیں کام کر رہی تھیں۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سرکاری ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال میں 50 سے زائد افراد کو علاج کے لیے وہاں لے جایا گیا،جس میں سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی چاروں پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔۔