خلیج اردو
ترکیہ :ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلوں کے گیارہ دن بعدصوبہ ہاتائے میں استنبول میونسپلٹی کے رضاکاروں نے 5 سالہ بچی کو سالگرے پر سرپرائز دے دیا ،رضاکاروں نے دوسرے زلزلہ زدگان کے ساتھ بچی کا سالگرہ منایا، خوشی میں مٹھائیاں اور کھلونے بھی دیے گئے۔
ہاتائےجنوب مشرقی ترکی میںان صوبوں میں سے ایک ہے جسے 6 فروری کے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
بہت سے بچے اور بڑے زلزلے سے بے گھر ہو کر ٹینٹوں کے کیمپوں میں آگئے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق زلزلے کے بعد پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور گھبراہٹ کے حملوں میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا علاج کر رہے ہیں۔