عالمی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آرمی کی گاڑی کو حادثہ ،5 افراد زخمی

خلیج اردو

مقبوضہ کشمیر :سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی روڈ حادثے کے نتیجے میں الٹ گئی جس میں 5 افسران زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے ٹکری میں بھارت کی پیرا ملٹری فورس ’’سی آر پی ایف‘‘ کے افسران و اہلکار فوجی گاڑی میں گشت کر رہے تھے۔

گشت کے  دوران ایک تیز رفتار ٹرک بھارتی فوج کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ افسران اور اہلکار بدحواس ہوگئے اور انھوں نے سمجھا کہ یہ خود کش حملہ ہے۔

 

فوری طور پر قریبی بیس کو اطلاع دی گئی۔ حادثے کی شکار گاڑی سے افسران اور اہلکاروں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔5 میں 2 زخمی اہلکاروں کی حالت نازک ہونے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

زخمی افسران اور اہلکاروں کی شناخت اسپیشل ڈیوٹی گروپ کے آفیسر اشوک کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز برج لال، گوند راج، سلور راج اور رومیش کے نام سے ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button