عالمی خبریں

گونتانوموبے جیل سے دو بھائی رہا ،پاکستان منتقل

 

خلیج اردو

واشنگٹن :امریکا نے گوانتانا موبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا۔

 

پینٹاگون کے مطابق عبدالربانی اورمحمد ربانی کو 2002 میںپرویز مشرف کے دور میں کراچی سے گرفتار کر کے امریکہ منتقل کیا گیا تھا ۔

 

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عبدالربانی کو القاعدہ کیلئے سہولت کاری اور ان کے بھائی محمد ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی و سفری سہولت فراہم کرنےکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

 

پینٹاگون کے مطابق 2 افرادکو منتقل کرنےکے بعد گوانتاناموبے جیل میں قید افراد کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button