عالمی خبریں

107 سالہ بہنیں ، دنیا کی سب سے معمر جڑواں قرار دے دیئے گئے

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
ٹوکیو: جاپان میں دو بہنوں کو سب سے معمر جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ ان کو دو ہم شکل جڑواں قرار دیا گیا ہے جن کی عمریں 107 سال 330 ہیں۔

یہ اعلان جاپان میں عمر کے حوالے قومی تعطیل کے حوالے سے دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔

یومینو سمیاما اور قومی کوداما مغربی جاپان کے جزیرے شودوسہیما میں 5 نومبر 1913 کو تیسرے اور چوتھے بہن بھائی کے طور پر پیدا ہوئیں۔

دونوں بہنوں نے 107 سال 175 دنوں کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ دونوں بہنیں کن کنائی اور کن ناریتا نے اپنا نام گینس بک آد ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا تھا۔

جاپان کے 125 ملین آبادی کے 29 فیصد آبادی دنیا کی معمر افراد پر مشتمل ہے جن کی عمریں 65 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ 85510 افراد وہ ہیں جن کی عمریں سو سال ہیں۔ ان میں سے آدھی اس بار سو سال کے ہوئے ہیں۔

سمیاما اور کوداما بارہویں اسکول کے بعد الگ ہوئیں جب کوداما جاپان کے جنوبی جزیرے اوئٹا میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے لگی۔ بعد میں انہوں نے وہاں شادی بھی کی جبکہ سمیاما اپنے جزیرے میں رہ گئی۔

دونوں بہنوں نے اپنے بچپن کو یاد کیا۔ جب وہ بڑی ہورہی تھیں تو انہیں زیادہ بار پیدا ہونے والے بچے قرار دے کر ہراساں کیا جاتا رہا۔ یہ دونوں اس وجہ سے ایک دوسری سے نہیں ملی جب تک دونوں کی عمریں ستر سال نہیں ہوئیں تھیں۔

دونوں کے مطابق وہ 1990 کے ریکارڈ ہولڈرز کا مزاق اراتے تھے جو کن سان اور جن سان تھے جنہیں گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام ریکارڈ بنانا پڑا۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انہیں ان کے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درجہ کرنے کا سرٹیفیکٹ بزریعہ ڈاک ارسال کیا گیا۔ دونوں نے آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ اسے قبول کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button