عالمی خبریں

وائیٹ ہاؤس ٹرمپ سے خالی ، جوبائیڈن نے بطور صدر امریکہ عہدے کا حلف اٹھالیا، دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات

خلیج نیوز
21 جنوری 2021
واشنگٹن :جو بائیڈن نے بطور امریکی صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے جوبائیڈن سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر صدارت کا منصب سنبھال لیا ہے۔

امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدرکمالہ ہیرس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر بن گئی ہیں۔ تقریب حلف برداری میں سابق صدور براک اوباما، بل کلنٹن اور جارج بش بھی شریک ہوئے۔

بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر ٹرمپ نے شرکت نہیں کی اور تقریب سے قبل ہی وہ وائیٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے۔ ٹرمپ نے اپنے الوداعی تقریب میں کہا جس بات ہر فخر ہے وہ یہ ہے کہ بطور صدر کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑی۔

بائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کے نام مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ ‏دورِصدارت کےآغاز پرمیں صدر ⁦‪بائیڈن کومبارکباد پیش کرتاہوں اورتجارت واقتصادی سرگرمیوں، ماحولیاتی تغیر کےانسداد، صحت عامہ میں بہتری، بدعنوانی کےخاتمے اور خطے اور اس کے پار فروغِ امن کے ذریعے مضبوط تر پاک-امریکہ شراکت داری کیلئے امریکی صدر کیساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button