
خلیج اردو
نیویارک: امریکا میں موسم سرما کے دوران برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہے۔ جس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں 2 لاکھ سے زائد شہری تاحال بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں۔
نیو یارک کے شہر بفیلو میں صورتحال تشویشناک ہے۔ امدادی کاموں کے لیے 200 نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے۔ ایمر جنسی سروسز بھی شدید متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
Source: Khaleej Times