عالمی خبریں

انڈونیشیا کی ایک جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

بدھ کے  روز انڈونیشیا کے دارالحکومت کے قریب واقع گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی جیل میں آگ بھڑک اٹھنے سے 41 قیدی ہلاک جبکہ 80 قیدی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ جو اس جیل میں منشیات کے مقدمے میں قید کیے گئے تھے۔

آگ جیل کے ایک بلاک میں لگی۔ جہاں منشیات کے مقدموں میں سزا یافتہ قیدیوں کو قید کیا گیا تھا۔ تاہم، فائر فائٹرز نے صبح 3 بجے آگ پر قابو پا کر متاثرہ قیدیوں کو نکال لیا۔

ٹی وی پر چلائی جانے والی فوٹیج میں دیکھایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی ریڈ کراس اتھارٹی کے ارکان نے متاثرین کو نکال کر ایمبولینسوں میں ڈالا اور ہلاک ہونے والے متعدد قیدیوں کی لاشیں نارنجی بیگز میں بند کر کے جیل کے ایک کمرے میں رکھا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے انصاف یاسونا لاولی نے بتایا کہ "40 افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ ایک قیدی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا’۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 8 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 31 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

یاسونا لاولی نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر قیدی منشیات کے مقدمات میں سزایافتہ تھے جن میں سے دو کا تعلق جنوبی افریقہ اور پرتگال سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دہشت گردی اور قتل کے مقدمات میں سزا پانے دو افرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید برآں، وزیر انصاف نے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button