عالمی خبریں

بھارت، 15 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد باپ فرار

 

خلیج ادو آن  لائن:

اس ہفتے بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں میں باپ نے مبینہ طور پر 15 سالہ بیٹٰی کو جنسی زیادتی نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کیندرا پارا ڈسٹرکٹ میں منگل کی رات کو پیش آٰیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بدھ  کے روز متاثرہ بچی خود شکایت درج کروانے قریبی پولیس تھانے گئی۔ اور اس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس باپ نے نہ صرف اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے احتجاج کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

مبینہ طور پر متاثرہ بچی نے مزید بتایا کہ اس کے باپ نے واقعہ کسی اور بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی ہے۔

بچی کی عمر 15 سال بتائی جاتی ہے اور وہ دسویں کلاس کی طالبہ ہے،جبکہ اس کے باپ کی عمر 45 سال ہے اور اسکے چار بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں اور متاثرہ بچی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔

اس واقعہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی اور مبینہ متاثرہ بچی کو طبی جانچ کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا ہے۔

تاہم، پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی کیونکہ مبینہ ملزم جرم کرنے کے بعد گاؤں سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button