عالمی خبریں

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 73 ہوگئی

خلیج اردو: انڈونیشیا میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد73 ہوگئی ہے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ شہر مامجو میں ریسکیو اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریبا 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریجن میں آنے والا ایک اور زلزلہ سونامی لاسکتا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھنے پر پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعے کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button