
خلیج اردو: انڈونیشیا کے ماہی گیروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سماٹراجزیرے کا وہ مقام دریافت کرلیا ہے جسے’ سونے ‘کا جزیرہ کہا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سماٹرا جزیرے کا یہ قیمتی مقام 7 سو سال قبل غائب ہوگیا تھا۔
مقامی ماہی گیر گزشتہ 5 سال سے اس چھپے ہوئے خزانے کی تلاش کررہے تھے لیکن آخر کار رات کے وقت انڈونیشیا کے شہر پیلم بینگ کے قریب موسی دریا میں غوتا خوری کرتے ہوئے انہوں نے اسے دریافت کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں کو ملنے والے خزانے میں قیمتی جواہرات، سونے کی انگوٹھیاں، سکے اور کانسی کی گھنٹیاں شامل ہیں اس کے علاوہ آٹھویں صدی کے زیورات سے مزین بدھا کا ایک مجسمہ بھی دریافت ہوا ہے ۔
دریافت شدہ خزانہ ‘سری ویجایا’ تہذیب کا ہے ، جو 7ویں اور 13ویں صدی کے درمیان ایک طاقتور سلطنت تھی لیکن یہ سلطنت ایک صدی بعد پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی۔