عالمی خبریں

ایران اور یورپی ممالک کے درمیان ایٹمی مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے

خلیج اردو
 ایران کے ایٹمی پروگرام پر تین یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات جمعہ کے روز ترکی کے شہر استنبول میں ہوں گے، جن میں ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کی بحالی میں ناکامی ہوئی تو ایران کو سخت عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے پر واپس نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے پاس نہ تو قانونی جواز باقی رہا ہے، نہ سیاسی اور نہ ہی اخلاقی بنیاد جس پر وہ پرانے معاہدے کو نافذ کرنے کی بات کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تینوں یورپی طاقتوں نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کی حمایت کی، جس سے ان کا غیر جانبدارانہ کردار مشکوک ہو چکا ہے۔

مذاکرات میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی، عالمی پابندیوں کا مستقبل اور مشرق وسطیٰ میں ایٹمی توازن جیسے اہم نکات پر بات چیت متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button