عالمی خبریں

کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی شناخت میں غلطی کا موقف مسترد کرتے ہوئے مقامی پولیس کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا

خلیج اردو
نیروبی:کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی شناخت میں غلطی کا موقف مسترد کرتے ہوئے مقامی پولیس کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا،عدالت نے ارشد شریف پر فائرنگ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سٹیلا نے ارشد شریف پر فائرنگ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قرار دے دیا۔۔۔ملوث پولیس اہلاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔

 

کینیا کی ہائیکورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو دو کروڑ17لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم بھی دیا۔جسٹس سٹیلا موٹوکو نے فیصلے میں لکھا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

 

فیصلے کے مطابق درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیاگیا وہ اپنی ذمے داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتے۔ ہر شخص آئین اور قانون کے سامنے برابر ہے، جسے زندگی جینے کا حق حاصل ہے۔

 

ارشد شریف کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اور آپ سب کینیا میں ارشد شریف کا کیس جیت گئے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button