خلیج اردو آن لائن:
میونخ کی ایک کمپنی آنکھ کے اسکین سے کورونا کی تشخیص سے کورونا ٹیسٹنگ کی شکل تبدیل کرنے کے لیے پرامید ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انکا تیار کردہ ٹیسٹ میں آنکھ کو اسکین کیا جاتا ہے اور تین منٹ میں ٹسیٹ کے نتائج موصول ہوجاتے ہیں۔
سیمک آر ایف کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر ولف گینگ گروبر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس اسکینگ ایپ کو امریکہ میں اپنے کچھ ساتھیوں کےساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ اور پر امید ہیں کہ ایپ کو استعمال کی منظوری ملنے کے بعد وہ اسے اگلے مہینے سے استعمال کے لیے فراہم کرنے لگیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں اسمارٹ فون سے لی گئی آنکھ کی تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اور علامتی سوزش (پنک آئی) کے ذریعے وائرس کی تشخیص کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "ہم گلابی کے رنگ کے 2 ملین مختلف شیڈز میں سے کورونا کی تشخیص کر سکتے ہیں”۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں 70 ہزار افراد کو ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور اس یہ ایپ ایک سیکنڈ ایک ملین سے زائد اسکین پراسیس کر سکتی ہے۔ اس ایپ کو فٹبال میچوں اور کانسرٹ میں آنے والوں کی ٹسیٹوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ اپنی ایپ حاصل کرنے کے بعد اپنی دونوں آنکھوں کی تصویر لے کر اسے جانچ کے لیے بھیج دیں اور پھر آپ کو اپنے نتائج ایک کیو آر کوڈ کی شکل میں آپ کے اسمارٹ فون پر بھیج دیے جائیں گے۔
تاہم، ابھی تک یہ ایپ کمپنیوں کو 480 یورو میں فراہم کی جا رہی ہے۔
Source: Khaleej Times







